Thursday, May 9, 2024

کرونا وائرس ، محکمہ صحت کی اسپتالوں میں خصوصی کاؤنٹرز بنانے کی ہدایت

کرونا وائرس ، محکمہ صحت کی اسپتالوں میں خصوصی کاؤنٹرز بنانے کی ہدایت
January 27, 2020
لاہور ( 92 نیوز) کرونا وائرس کے ممکنہ خطرات  سے نمٹنے کیلئے  محکمہ صحت نے اسپتالوں میں خصوصی کاؤنٹرز بنانے کی ہدایات  کر دی ۔ محکمہ صحت کی جانب سے  تمام اسپتالوں میں خصوصی کاؤنٹرز کو فعال کرنے ،  کرونا کے مشتبہ کیسز کے مریضوں کو فوری علاج معالجہ و ٹیسٹ کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اٹھارٹیز کو اسپتالوں کے دورے کرنے اور  اسپتالوں میں انتظامات کی مانیٹرنگ کرنے کہ ہدایات بھی دی گئیں ۔ محکمہ صحت کی جانب سے کہا گیا کہ   چیف ایگزیکٹو آفیسر اپنے اضلاع کے اسپتالوں میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات کی رپورٹ ڈی جی ہیلتھ پنجاب کو بھجوانے کے پابند ہوں گے۔