Thursday, April 25, 2024

کرونا وائرس سے  چین میں مزید 71افراد ہلاک ، کل تعداد 2689 ہوگئی

کرونا وائرس سے  چین میں مزید 71افراد ہلاک ، کل تعداد 2689 ہوگئی
February 25, 2020
بیجنگ ( 92 نیوز) خطرناک کرونا وائرس  کی تباہ کاریاں  جاری ہیں ، چین میں کرونا وائرس سے مزید 71  افراد ہلاک ہو گئے، دنیا بھر میں   وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد  دو ہزار چھ سو  ننانوے ہو گئی،508 نئے کیسز سامنے آ گئے، اٹلی میں سات ہلاکتیں، افغانستان،عراق، کویت، بحرین، یو اے ای، مصر، لبنان میں بھی کرونا وائرس  کے کیس سامنے آگئے۔ خطرناک کرنا وائرس کی تباہ کاریاں جاری  ہیں چین میں مزید 71 افراد جان سے گئے ، چین میں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2663 تک جا پہنچی جبکہ دنیا بھر میں مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2699 ہوگئی ہے۔۔ خبر ایجنسی کے مطابق چین میں کرونا وائرس کے 508  نئے کیس سامنے آگئے ہیں ، جس کے بعد مجموعی تعداد 80 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ، چین کے باہر بھی کرونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا،  کرونا وائرس سے اٹلی میں 7اور جنوبی کوریا میں 8 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ افغانستان،عراق، کویت، بحرین، یو اے ای، مصر، لبنان میں بھی کرونا وائرس  کے کیس سامنے آگئے۔