Monday, May 13, 2024

کرونا وائرس سے مزید 57 افراد ہلاک ، تعداد 361 ہو گئی

کرونا وائرس سے مزید 57 افراد ہلاک ، تعداد 361 ہو گئی
February 3, 2020
بیجنگ ( 92 نیوز)  چین میں کروناوائرس سے مزید 57 افراد ہلاک، تعداد 361 ہو گئی، وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 ہزارسےتجاوز کر گئی ، ادھرووہان میں  ہزار بیڈز کا اسپتال مکمل  کر کے محکمہ صحت کے حوالے کر دیا گیا ۔ کرونا وائرس بے قابو ہو گیا،مزید 56افراد کی جان لے لی ، ہلاک ہونیوالے تمام افراد صوبہ ہوبئی کے رہائشی تھےچین میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد360ہوگئی ، چینی حکام کے مطابق 16ہزار 500افرادوائرس سے متاثر ہیں ، کرونا وائرس نے سارس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ، 2002 اور تین میں سارس سے 349ہلاکتیں ہوئی تھیں، ادھر ووہان میں 1000بیڈز پر مشتمل اسپتال محکمہ صحت کے حوالے  کر دیا گیا۔ کرونا وائرس قابو سے باہر ہونے لگا، قاتل وائرس نے مزید 56 افراد کی جان لے لی ،چین میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد تین سواکسٹھ  ہوگئی ، ہلاک ہونیوالے تمام افراد کا تعلق صوبہ ہوبئی سےتھا۔ چینی حکام کے مطابق مزید  2800 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17ہزار دو سو سے زائد ہوگئی ، کرونا وائرس سے ہلاکتیں سارس سے بھی زیادہ ہوچکی ہیں ، دوہزار دو اور تین میں پھوٹنے والے سارس وائرس نے تین سو انچاس افراد کی جان لی تھی ۔ کرونا وائرس کے باعث چین بھر میں خوف کی فضا قائم ہے، صوبہ ہوبئی میں ہو کا عالم ہے، کروڑوں افراد اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں ، کرونا وائرس  کے باعث چینی معیشت پر بھی منفی اثرات پڑے ہیں ۔ معیشت کو سنبھالا دینے کیلئے چینی سینٹرل بینک نے 173ارب ڈالر جاری کرنے کا اعلان  کیا ہے۔ چینی حکومت  نے  وائرس سے نمٹنے کیلئے اقدامات مزید تیز کر دیے ، ووہان میں ایک ہزار بیڈز پر مشتمل اسپتال محکمہ صحت کے حوالے کر دیا گیا۔