Wednesday, May 8, 2024

کرونا وائرس سے زیادہ پاکستان میں مہنگائی اور بیروزگاری مہلک ہے، سراج الحق

کرونا وائرس سے زیادہ پاکستان میں مہنگائی اور بیروزگاری مہلک ہے، سراج الحق
January 30, 2020
لاہور (92 نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس خطرناک ہے لیکن پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری اس سے بھی زیادہ مہلک ہے۔ سراج الحق کہتے ہیں کہ سیاست پر شوگر، گندم، مافیا کرونا مافیا اور ڈینگی وائرس مافیا قابض ہیں، ناکام حکومت عدلیہ پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کررہی ہے لیکن عوام اور ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں،،،فہیم امین کی رپورٹ دیکھتے ہیں۔ منصورہ لاہور میں تربیتی گاہ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ میڈیا کے بعد اب وفاقی کابینہ میں عدلیہ پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپٹ حکومت کرونا وائرس سے زیادہ خطرناک ہے۔ ملک میں ان ہائوس تبدیلی مذاق بن گیا اس سے بھی کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ امیرجماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت کے چہرے سے سرخی پاؤڈر اترنے والا ہے، حکومت کو پتہ چل گیا ہے کہ سکون قبر میں ہے تبدیلی کا جنون قبر میں سکون پر ختم ہوا اب وزیر اعظم کہتے ہیں انہیں دن کی روشنی میں حوریں بھی نظر آتی ہیں، سراج الحق نے ٹرمپ فارمولے کویکسرمستردکردیا۔