Tuesday, April 23, 2024

کرونا وائرس بڑھنے کے خطرے کے پیش نظر عمرہ زائرین پر پابندی میں 31 مارچ تک توسیع

کرونا وائرس بڑھنے کے خطرے کے پیش نظر عمرہ زائرین پر پابندی میں 31 مارچ تک توسیع
March 4, 2020
 ریاض (92 نیوز) کرونا وائرس بڑھنے کے خطرے کے پیش نظر عمرہ زائرین پر پابندی میں 31 مارچ تک توسیع کر دی گئی۔ سعودی ایئرلائن نے سفر کرنے پر پابندی برقرار کا سرکلر جاری کر دیا۔ پاکستان ، ایران ، انڈیا ، ملائشیا، انڈونیشیا اور چین سمیت کئی ممالک سے سعودی عرب جانے والے عمرہ زائرین کو مزید انتظار کرنا پڑے گا۔ سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کے لئے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا ۔ ایسے زائرین جن کا ویزہ لگ چکا ہے ان کی ٹکٹس اکتیس مارچ تک منسوخ کر دی گئی ہیں ۔ ٹکٹس کی واپسی کے لئے وہ اپنی متعلقہ ائیر لائن سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔ جن شہریوں کے پاس عمرہ کا ویزہ ہے وہ اکتیس مارچ تک سعودی عرب نہیں جا سکیں گے جبکہ ایسے افراد جن کے پاس ابھی تک ویزا نہیں ہے اور انہوں نے نئے ویزے کے لیے درخواست دینی ہے  ایسے تمام افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پندرہ اپریل کے بعد ویزے کے لئے درخواست دے سکیں گے۔ سرکلر میں مزید کہا گیا ہے یورپ، افریقہ اور امریکا کے شہریوں نے اگر گزشتہ چودہ دنوں میں چین اور ایران کا دورہ کیا ہو گا تو ان پر بھی 14 روز کی پابندی ہو گی ۔