Sunday, May 12, 2024

کرونا وائرس ، امریکی اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی

کرونا وائرس ، امریکی اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی
March 12, 2020
نیو یارک ( 92 نیوز) کرونا وائرس کو عالمی وبا قرار دینے کے بعد امریکی اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی ، ڈاؤ جونز انڈیکس میں  5.85 فیصد، ایس اینڈ پی میں  4.89 فیصداور نیسدک کمپوزٹ میں  4.7  فیصدگراوٹ ریکارڈ کی گئی ۔ امریکی اسٹاک مارکیٹ پر 2008 کے اقتصادی بحران کے بعد پہلی دفعہ اتنی مندی دیکھی گئی ہے ۔ ادھر آئرلینڈ میں بھی کرونا وائرس سے پہلی ہلاکت سامنے آگئی ہے، خبر ایجنسی کے مطابق یورپ میں وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 930 ہو چکی ہے جبکہ 22000  کے قریب لوگ متاثر ہیں۔ ادھر بھارت نے کرونا وائرس کے پیش نظر تمام سیاحتی ویزے منسوخ کر دیے  جب کہ روس نے کل سے اٹلی، فرانس، جرمنی اور اسپین کیلئے فضائی آپریشن معطل  کرنے کا اعلان کردیا، روس نے  13 مارچ سے اٹلی کے شہریوں کو ویزہ جاری نہ کرنے کا فیصلہ فیصلہ کیا ہے ۔ واشنگٹن میں مہلک وائرس کے 10 کیس سامنے  آنے پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ،  سعودی عرب میں کرونا وائرس کے مزید 24 کیس رپورٹ ہو گئی ، مجموعی تعداد 45 ہوگئی ہے ۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس  نے تمام ممالک سے کرونا پر قابو پانے کیلئے اقدامات تیز کرنے کا مطالبہ کردیا۔