Saturday, April 20, 2024

کرونا سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے لیکن احتیاطی تدابیر اپنانا ضروری ہیں ، طبی ماہرین

کرونا سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے لیکن احتیاطی تدابیر اپنانا ضروری ہیں ، طبی ماہرین
March 13, 2020
 کراچی (92 نیوز) طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کرونا سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے لیکن احتیاطی تدابیراپنانا بہت ضروری ہیں ۔ کرونا نے ملک بھرمیں ہل چل مچادی ہے لیکن طبی ماہرین کہتے ہیں اس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے متاثرہ افراد کو چاہئے کہ وہ گھروں میں رہیں ۔ یہ بیماری خود بخود ٹھیک ہو جاتی ہے۔ انفیکشن کنٹرول سوسائٹی پاکستان کے صدر پروفیسر رفیق خانانی نے کہا کہ عوام کو خشک کھانسی کے شکار افراد اور عمرہ رسیدہ افراد احتیاطی تدابیر اپنائیں جبکہ مرض میں مبتلا افراد کو حکومت شہر سے دور کے اسپتال میں داخل کرائے تاکہ دیگر متاثر نہ ہوں۔ کرونا وائرس کے پیش نظر میچ دیکھنے اور اب میچ متاثر ہونے سمیت اسکول بند ہونے پر عوام نے حکومتی اعلان کو خوش آئند قرار دیا۔ دوسری جانب سندھ میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 ہو گئی ہے جس میں 12 کراچی کے اسپتال جبکہ ایک حیدرآباد میں زیر علاج ہے جبکہ دو مریض صحت یاب ہو کر ڈسچارج ہو چکے ہیں۔