Sunday, September 8, 2024

کرونا سے بچاؤ، چمن میں پاک افغان بارڈر کل سے بند رکھنے کا فیصلہ

کرونا سے بچاؤ، چمن میں پاک افغان بارڈر کل سے بند رکھنے کا فیصلہ
March 1, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) کرونا سے بچاؤ کیلئے اقدامات کے پیش نظر چمن میں پاک افغان بارڈر کل سے بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ ایک ہفتے کی بندش کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ چمن بارڈر مکمل طور پر بند رھے گا جبکہ آمدورفت اور تجارتی سرگرمیاں معطل رہیں گئیں۔ وفاقی وزارت داخلہ کے مطابق افغانستان میں کرونا وائرس کی موجودگی کے باعث سرحد بند کی جارہی ہے۔ ایران کے ساتھ تفتان بارڈر سے پاکستانیوں کی واپسی جاری ہے، دو روز کے دوران 710 افراد کی اسکریننگ کی گئی۔