Monday, May 13, 2024

کرونا بارے حکومتی اقدامات کا پول کھل گیا، چین سے 10 پاکستانی طلبہ لاہور پہنچ گئے

کرونا بارے حکومتی اقدامات کا پول کھل گیا، چین سے 10 پاکستانی طلبہ لاہور پہنچ گئے
February 2, 2020
لاہور (92 نیوز) ملکی ایئرپورٹس پر کرونا وائرس کے حوالے سے حکومتی اقدامات کا پول کھل گیا۔ چین میں زیر تعلیم 10 پاکستانی طلبہ رات گئے لاہور پہنچ گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طلبہ اسکریننگ کے بغیر ہی گھروں کو روانہ ہو گئے۔ پاکستانی طلبہ چین میں ایک ہی گھر میں رہائش پذیر تھے،۔۔ بذریعہ بنکاک لاہور پہنچے۔ چین سے وطن واپس پہنچنے والے طلبہ کا کہنا ہے۔۔ لاہورایئرپورٹ پر ہمارا صرف ٹمپریچر چیک کیا گیا ہے۔ چین میں پاکستانی اسٹوڈنٹس کو بہت مشکلات کا سامنا ہے۔ ووہان میں ہزاروں طالبعلم پھنسے ہیں، حکومت مدد نہیں کررہی۔ دوسری جانب وزیراعظم کے معاون برائے صحت  ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا چین سے کوئی پاکستانی14 دن نگرانی کے بغیر واپس نہیں آئے گا۔