Thursday, April 25, 2024

کروشیا کے فٹبالر لوکا موڈریچ سال کے بہترین کھلاڑی قرار

کروشیا کے فٹبالر لوکا موڈریچ سال کے بہترین کھلاڑی قرار
August 31, 2018
لندن (92 نیوز) کروشیا کے فٹبالر لوکا موڈریچ کو عمدہ کار کردگی کا صلہ مل گیا۔ کروشین اسٹار فٹبالرسال کے بہترین کھلاڑی قرار دیئے گئے۔ لوکا موڈریچ نے کر سچیانو رونالڈو اور محمد صلاح کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سال کے بہترین فٹبالر  کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ بہترین پلئیر کی لسٹ میں محمد صلاح اور کرسچیانو رونالڈو بھی شامل تھے لیکن سال کے بہترین کھلاڑی کا ایورڈ لوکا موڈریچ کے نام رہا۔ کروشین اسٹار فٹبالر نے  اس سال ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کو ٹورنامنٹ کے فائنل تک پہنچایا۔ کرسچیانو رونالڈو دوسرے اور مصر کے محمد صلاح تیسرے نمبر پر ہے۔