Wednesday, April 24, 2024

کروشیا میں سالانہ روایتی میلے کا آغاز ہوگیا

کروشیا میں سالانہ روایتی میلے کا آغاز ہوگیا
March 1, 2017
  زغرب (ویب ڈیسک)کروشیا کے جزیرے لاسٹوو میں سالانہ کارنیوال کا آغاز ہوگیا ہے ۔ یہ میلہ سولہویں صدی کے  ایک واقعے سے منسوب ہے جب مقامی افراد اپنے جزیرے کو  بچانے کیلئے  سمندری قزاقوں کو یرغمال بنالیتے ہیں۔ جزیرے کے نوجوان روایتی لباس پہن کر ہاتھوں میں لکڑی کی تلواریں تھامے قزاقوں کے روپ دھارے پتلوں کو گدھوں پربٹھاکر پورے جزیرے کی سیر کراتے ہیں۔پھرایک پہاڑی پر لے جاکر ان کو پھانسی دے دی جاتی ہے جسکے بعد چوک میں رقص کیا جاتا ہے۔۔