Saturday, May 11, 2024

کروزمیزائل بابر3کےکامیاب تجربےنے بھارتی میڈیاکی آنکھیں کھول دیں

کروزمیزائل بابر3کےکامیاب تجربےنے بھارتی میڈیاکی آنکھیں کھول دیں
January 9, 2017

لاہور(92نیوز)پاکستان نے آبدوز کے ذریعے کروز میزائل بابر 3 کا کامیاب تجربہ کرکے دفاعی میدان میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا دوسری جانب بھارتی میڈیاکو یہ خبر تیر کی طرح لگی اور  بھارت کی  ناکارہ میزائل ٹیکنالوجی پر  اس نے  توپوں کا رخ  اپنی ہی  فوج کی  طرف کردیا۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان نے آبدوز سے ایٹمی میزائل بابر تھری کا کامیاب تجربہ کیا  تو بھارتی میڈیا کے تو  جیسے تن بدن میں آگ لگ گئی اور وہ اپنی ہی  فوج  پر  برس پڑا۔ بھارت کے ٹی وی چینلز میں اس خبر کو نہ صرف بریکنگ نیوز کے طور پر چلایا بلکہ اس  میزائل کی خصوصیات کو بھی نمایاں کرکے بتاتا رہا۔ بھارتی چینل این ڈی ٹی وی نےمیزائل کی خبر تو چلائی لیکن ساتھ ہی بھارتی دفاعی ٹیکنالوجی کا پول بھی کھول کررکھ دیا۔ این ڈی ٹی  وی کے مطابق بھارت کے پاس ناکارہ کروز میزائل ٹیکنالوجی ہےنربھائے نامی کروز میزائل کے بھارت نے اب تک تین تجربے کئے ہیں جن میں سے دو  بالکل ناکام ہو گئے  تھے۔ بھارتی میڈیا  کا یہ  بھی کہنا ہے کہ بابر تھری کے کامیاب تجر بے سےثابت ہوتا ہے کہ پاکستان کی میزائل ٹیکنالوجی بھارت  سے بہتر ہے۔ زی ٹی وی میڈیا گروپ تو باقاعدہ بابر تھری میزائل کی  پانچ خصوصیات بھی بتاتا رہاکہ یہ میزائل کس طرح بھارتی میزائلوں سے بہتر ہے۔