Sunday, May 19, 2024

کرنل مجیب الرحمان شہید کی نماز جنازہ آج گلگت میں ادا کی جائے گی

کرنل مجیب الرحمان شہید کی نماز جنازہ آج گلگت میں ادا کی جائے گی
March 10, 2020
گلگت ( 92 نیوز) کرنل مجیب الرحمان شہید کی نماز جنازہ  آج گلگت بلتستان میں ادا کی جائے گی ، کرنل مجیب الرحمان  ڈیرہ اسماعیل  خان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں شہید  ہوئے تھے ،  خاندان اور قوم کو ان پر فخر ہے۔ گلگت بلتستان کے ضلع استور بونجی سے تعلق رکھنے والے کرنل مجیب الرحمان وطن   نے وطن عزیزکے دفاع  میں  جان قربان کردی  ،  شہید  کے گلگت میں گھر کے گیٹ پر قومی پرچم ان کی وطن سے محبت کی عکاسی کرتا ہے   ، کرنل مجیب الرحمان کی شہادت پر اہلخانہ کے ساتھ ہمسایہ اور پوری قوم کو فخر ہیں  ۔ شہید کرنل مجیب الرحمان سابق ڈی ائی جی میر افضل خان کے بیٹے تھے جبکہ شہید کے دو بھائی کرنل حبیب اور میجر تہذیب اس وقت بھی پاک آرمی میں وطن عزیزکیلے خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ شہید کے ورثا میں ایک بیوہ تین بیٹے ایک بیٹی شامل ہیں۔