Friday, March 29, 2024

کرنل شجاع خانزادہ پر حملے میں ملوث دہشتگرد سی ٹی ڈی کی کارروائی میں مارا گیا

کرنل شجاع خانزادہ پر حملے میں ملوث دہشتگرد سی ٹی ڈی کی کارروائی میں مارا گیا
April 11, 2021

اٹک (92 نیوز) کرنل شجاع خانزادہ پر حملے میں ملوث دہشت گرد سی ٹی ڈی کی کارروائی میں مارا گیا۔

اٹک میں دہشت گردوں اور سی ٹی ڈی میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ساٹھ لاکھ روپے سر کی قیمت والا دہشت گرد نیاز اپنے ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن گیا۔

تین دہشت گرد فرار ہوگئے، ہلاک دہشت گرد نیاز دو درجن سے زائد افراد کے قتل میں ملوث تھا۔