Wednesday, May 8, 2024

کرنل سہیل کیساتھ زخمی ہونیوالے ہیڈ کانسٹیبل ثنا اللہ بھی جام شہادت نوش کرگئے

کرنل سہیل کیساتھ زخمی ہونیوالے ہیڈ کانسٹیبل ثنا اللہ بھی جام شہادت نوش کرگئے
May 17, 2018
راولپنڈی ( 92 نیوز ) کوئٹہ میں کلی الماس آپریشن میں  شہید کرنل سہیل عابد کے ساتھ زخمی ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل ثنااللہ بھی جام شہادت نوش کر گئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق  شہید نے اپنےپسماندگان میں بیوہ اور دو بچے چھوڑے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر  کا کہنا ہے کہ ہم اپنے تمام پاکستانی شہدا کے ساتھ امن کے سفرپر گامزن رہیں گے، آج کا امن انہیں شہدا کا مرہون منت ہے، شہدا کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔