Thursday, April 25, 2024

کرنل جوزف کو سفارتی استثنیٰ حاصل تھا، ترجمان دفتر خارجہ

کرنل جوزف کو سفارتی استثنیٰ حاصل تھا، ترجمان دفتر خارجہ
May 17, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ کرنل جوزف کو سفارتی استثنیٰ حاصل تھا ، سابق حکومتوں کی جانب سے امریکہ کو دی گئی خصوصی رعایتیں موجودہ حکومت نے واپس لے لی ہیں۔ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ ورثا کو دیت کی ادائیگی کا انہیں علم نہیں ، ترجمان نے فیض احمد فیض کی بیٹی منزہ ہاشمی کو بھارت سے ڈیپورٹ کرنے پر اسے بھارتی حکومت کی تنگ نظری قراردیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق تتہ پانی ایل او سی پربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ پر بھارت کے قائم مقام ڈپٹی ہائی کشمنر کو دفترخارجہ  طلب کر کے پاکستان نے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ،بھارتی افواج نے 15 مئی کو تتہ پانی میں ایل او سی پر فائرنگ کرکے ایک پاکستانی شہری کو شہیدکردیاتھا۔ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے بیان کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ترجمان کا کہناتھا کہ   بھارت نے ممبئی حملے میں تحقیقات کے حوالے سے نوازشریف کے  بیان بڑھا چڑھا کر پیش کیا ہے۔