Saturday, September 7, 2024

کرنسی سمگلنگ کیس: نامکمل چالان پرجج نے ایان علی پر فردجرم عائد کرنے سے انکار کر دیا

کرنسی سمگلنگ کیس: نامکمل چالان پرجج نے ایان علی پر فردجرم عائد کرنے سے انکار کر دیا
August 21, 2015
راولپنڈی (92نیوز) ایان علی کیخلاف کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت کرنے والے جج نے ڈالر گرل پر فرد جرم عائد کرنے سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کرنسی سمگلنگ کیس میں آج ایان علی راولپنڈی کی کسٹمز عدالت میں پیش ہوئیں۔ اس موقع پر جج نے چالان نامکمل ہونے پر ایان علی پر فرد جرم لگانے سے انکار کر دیا۔ کیس کی کارروائی مزید ایک ماہ کیلئے لٹک گئی ہے۔ دریں اثنا ریمپ پر کیٹ واک کرنے والی ماڈل عدالت میں آتے ہی اپنی چال بھول گئیں۔ ایان علی عدالت آتے ہوئے راستے میں ہی لڑکھڑا گئیں۔