Friday, April 26, 2024

کرنسی سمگلنگ کیس: لاہور ہائیکورٹ نے ایان علی کی درخواست ضمانت منظور کر لی

کرنسی سمگلنگ کیس: لاہور ہائیکورٹ نے ایان علی کی درخواست ضمانت منظور کر لی
July 14, 2015
لاہور (92نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے کرنسی سمگلنگ کیس میں ایان علی کی درخواست ضمانت منظور کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ماڈل ایان علی کیس کی سماعت ہوئی۔ سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے ایان علی کی پیروی کی۔ اس موقع پر لطیف کھوسہ نے موقف اختیار کیا کہ ایان علی کے خلاف اسمگلنگ کا کیس نہیں بنتا، پیسے ایان علی کے تھے اور یہ رقم دبئی جانیوالے اپنے بھائی کو دینی تھی۔ انہوں نے مزید دلائل دیئے کہ ایان علی کو جس وقت حراست میں لیا گیا وہ مسافر کی تعریف میں نہیں آتیں۔ اس موقع پر فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ میڈیا نے کیس کو جتنی ہائپ دی ہے، آپ نے اتنی ہی بڑی پٹیشن دائر کر دی ہے۔ اس موقع پر کسٹم وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ دس ہزار ڈالر سے زیادہ کی رقم باہر نہیں لے جا سکتے۔ ایان علی کے پاس کوئی اجازت نامہ نہیں تھا کہ وہ دس ہزار سے زیادہ کی رقم لے جا سکیں۔ بعدازاں عدالت نے ایان علی درخواست ضمانت منظور کر لی۔