Friday, April 26, 2024

کرنسی اسمگلنگ کیس ، ماڈل گرل ایان علی کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

کرنسی اسمگلنگ کیس ، ماڈل گرل ایان علی کے نا قابل ضمانت وارنٹ  گرفتاری جاری
October 6, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) کسٹم عدالت راولپنڈی نے کرنسی سمگلنگ کیس میں مسلسل غیرحاضری  پر  ماڈل گرل ایان علی کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ ماڈل ایان علی کرنسی سمگلنگ  کیس کی سماعت  کسٹم عدالت راولپنڈی کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کی۔ ماڈل گرل ایان علی کی مسلسل غیرحاضری  پر عدالت نے اظہار برہمی کیا۔ دوران سماعت  وکیل ایان علی نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمہ بیمار ہیں ،  حاضری سے استثناء دیا جائے۔ عدالت نےاستفسار کیا کہ آپ نے کوئی میڈیکل سرٹیفیکیٹ پیش نہیں کیا ۔ ملزمہ کو پیش کیا جائے۔ پرانے میڈیکل سرٹیفکٹ پر اتنا عرصہ استثناء نہیں دیا جا سکتا۔ کسٹم پراسیکیوٹر آمین فروز نے عدالت کو  بتایا کہ ہمیشہ  بہانے بنائے  جاتے ہیں  اور عدالت کا وقت ضائع  کیا جاتا ہے ۔ ملزمہ کو جان بوجھ کر عدالت  پیش نہیں کیا جا رہا۔ عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر ایان علی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔