Thursday, May 9, 2024

کرناٹک میں 3 مسلمانوں پر بے رحمانہ تشدد کی ویڈیو وائرل

کرناٹک میں 3 مسلمانوں پر بے رحمانہ تشدد کی ویڈیو وائرل
April 8, 2020
نئی دہلی  ( 92 نیوز) مودی کے انتہاپسند بھارت میں کورونا وائرس کی آڑ میں بھی مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جانے لگا ، ریاست کرناٹک میں 3 مسلمانوں پر گاؤں والوں کے بے رحمانہ تشدد کی ویڈیو وائرل  ہو گئی ، بھارتی مسلمانوں پر تشدد کی ویڈیو دیکھ کر انسانیت بھی شرما جائے۔ بھارت میں پہلے ہی گائے کے گوشت کی خریدوفروخت کے الزام میں مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں ، اب بھارتی انتہا پسندوں نےکورونا وائرس کی آڑ میں بھی  مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنا شروع کردیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل یہ ویڈیو بھارتی ریاست کرناٹک کے ایک گاؤں کی ہے جہاں 3 مسلمانوں کے ساتھ ہتک آمیز سلوک کیا جارہاہے ،  یہ لوگ چھوت کی بیماری میں مبتلا نہیں جن سے اتنی نفرت کی جارہی ہے بلکہ ان کا صرف قصور یہ ہے کہ وہ مسلمان ہیں انتہاپسند ہندو مسلمانوں کو کورونا کے پھیلاؤ کی وجہ بتا رہے ہیں ۔ تشدد کا شکار مسلمان کرشنا دریا کے کنارے مچھلیاں پکڑنے آئے تھے جنہیں 10 سے 15 گاؤں والوں نے پکڑکر مارنا شروع کردیا   ، پورے بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ایسا ہی سلوک کیا جارہاہے۔ مساجد پر حملے معمول بن چکے ہیں، کورونا وائرس کا کوئی مذہب نہیں ، یہ موذی مرض رنگ و نسل کا امتیاز نہیں رکھتی اور امیر، غریب کی تمیز کے بغیر پوری دنیا پر حملہ آور ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت کے دعویدار بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں نے کورونا کا بھی مذہب اور عقیدہ بنادیا اور وائرس کی آر میں مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلنے لگے ہیں۔