Sunday, June 2, 2024

کرن خان کے بھائی سکندر خان پر چوری کا الزام ثابت ہونے پر تاحیات پابندی لگادی گئی

کرن خان کے بھائی سکندر خان پر چوری کا الزام ثابت ہونے پر تاحیات پابندی لگادی گئی
April 10, 2015
لاہور(92نیوز)قومی تیراک کرن خان کے بھائی سکندر خان  نےکامن ویلتھ گیمز دوہزار چودہ کے دوران چوری کا اعتراف کر لیا سوئمنگ فیڈریشن نے سکندر خان پر تاحیات پابندی عائد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق گلاسگو میں ہونے والی کامن ویلتھ گیمز دوہزار چودہ کے دوران سوئمر سکندر خان دکان میں چوری کرتے پکڑے گئے تھے۔ انکوائری کے بعد رپورٹ فیڈریشن کی جنرل کونسل کی میٹنگ میں پیش کی گئی لاہور کے واپڈا اسپورٹس کمپلیکس میں ہونے والی میٹنگ میں دستیاب ثبوتوں اور سکندر کے اعتراف جرم کے بعد تمام نیشنل اور انٹرنیشنل مقابلوں میں  ان کی شرکت پر تاحیات پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ جبکہ کرن خان اور بسمہ خان  چوری کے وقت سکندر کے ساتھ موجود تھیں اس لئے انہیں تحریری وارننگ جاری کی گئی ہے جبکہ دونوں کی عالمی مقابلوں میں دو سال اور قومی کھیلوں میں ایک سال کیلئے کڑی نگرانی کی جائے۔