Wednesday, April 24, 2024

کرم ایجنسی میں بم دھماکا‘ 16 افراد جاں بحق‘ 30زخمی

کرم ایجنسی میں بم دھماکا‘ 16 افراد جاں بحق‘ 30زخمی
December 13, 2015
کرم ایجنسی (92نیوز) پارا چنار دھماکے میں 16 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کرم ایجنسی کے شہر پاراچنار کا خوبصورت علاقہ اس وقت زوردار دھماکے سے گرج اٹھا جب شہری خریداری میں مصروف تھے۔ دھماکا عید گاہ مارکیٹ کے قریب لنڈا بازار میں ہوا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بم لنڈے کے کپڑوں میں چھپایا گیا تھا۔ دھماکا ہوتے ہی آگ لگ گئی اور بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا۔ ہسپتال میں ایمبولینسز کی کمی کے باعث زخمیوں کو جائے وقوعہ سے لے جانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ زخمیوں میں 8 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جنہیں دوسرے شہروں کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق دھاکے کے فوراً بعد دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ کرم ایجنسی میں ایک عرصہ سے امن قائم ہے تاہم مصروف بازار میں دھماکے کے بعد ایک بار پھر سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔