Thursday, April 25, 2024

  کرم ایجنسی :دہشتگردی کا بڑا مںصوبہ ناکام ،خودکش حملہ آور ساتھیوں سمیت گرفتار

   کرم ایجنسی :دہشتگردی کا بڑا مںصوبہ ناکام ،خودکش حملہ آور ساتھیوں سمیت گرفتار
October 23, 2015
کرم ایجنسی(92نیوز)کرم ایجنسی میں محرم الحرام کے دوران دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا،سکیورٹی اہلکاروں نے خودکش حملہ آورکوساتھیوں سمیت پکڑلیا۔ تفصیلات کےمطابق سکیورٹی فورسز محرم الحرام میں ہائی الرٹ ہیں اورانہوں نےگزشتہ چند روزمیں دہشت گردی کی کئی کوششیں ناکام بنادی ہیں، کرم ایجنسی میں سرچ آپریشن کے دوران ایک خودکش حملہ آورکو ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ آور کرم ایجنسی میں محرم الحرم کی مجالس پر حملہ کرنا چاہتے تھے، دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدارمیں اسلحہ بھی برآمدہوا،دہشت گردوں کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن کیا جارہاہے۔ کرم ایجنسی میں محرم الحرام کے سلسلے میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔