Sunday, September 8, 2024

کرم ایجنسی: 6ٹرک ڈرائیور اور کلینرز اغوا

کرم ایجنسی: 6ٹرک ڈرائیور اور کلینرز اغوا
December 24, 2015
کرم ایجسنی(92نیوز)کرم ایجنسی  کے علاقہ میرانڈی میں  6 ٹرک ڈرائیوروں اور کلینرز کو اغوا کر لیا گیا اغواء کار 3 ٹرکوں کو آگ لگا کر  فرار ہوگئے۔ تفصیلات کےمطابق وسطی کرم کے علاقہ میرانڈی میں نامعلوم افراد نے تین ٹرکوں کو روک کر آگ لگادی جبکہ 6 ڈرائیوروں اور کلینرز کو اغوا کرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کر دیا۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے اغوا کے واقعے کی تصدیق کر دی  آخری اطلاعات تک   پولیٹیکل انتظامیہ  اغوا کاروں کو تلاش کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ۔