Friday, May 10, 2024

کرفیو کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں ماتمی جلوس نکالے گئے

کرفیو کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں ماتمی جلوس نکالے گئے
September 9, 2019
سری نگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کی انتہاء جاری ہے، مقبوضہ وادی میں مسلسل 36 ویں روز بدترین کرفیو جاری ہے ، 80 لاکھ کشمیری اپنے ہی گھروں میں محصور ہیں، عزاداروں کو شہدائے کربلا کی یاد میں ماتم کی بھی اجازت نہیں دی گئی۔ وائس آف امریکا بھارتی بربریت کی ایک اور ویڈیو سامنے لے آیا ، سری نگر میں کرفیو  کے باوجودعزاداروں نے تمام تر پابندیاں توڑتے ہوئے ماتمی جلوس نکالے ، وائس آف امریکا کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔ درندہ صفت بھارتی فوجیوں نے کس طرح نہتے عزاداروں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، لاٹھیوں سے پیٹا اور متعدد کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔ وادی میں اشیائے ضروریہ اور ادویات کی قلت انسانی بحران کو سنگین سے سنگین تر کرتی جا رہی ہے، جو باہر نکلتا ہے اسے بھارتی فورسز کے بدترین رویے کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے بھارت چیپٹر نے کشمیری سماجی رہنما شہلا رشید پر سے غداری کا مقدمہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم کے مطابق بھارت میں بغاوت کا قانون انسانی حقوق کے کارکنوں کو دبانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے ، انسانی تنظیم کا کہنا ہے  شہلا رشید کی کسی ٹویٹ کی تصدیق نہیں کی گئی ، حقیقت میں کشمیر میں رابطوں کے ذرائع اور میڈیا کا مکمل بلیک آٗئوٹ ہے ، جسے حقائق جاننے کیلئے ختم ہوگا۔