Monday, May 13, 2024

کرغیزستان میں مبینہ انتخابی دھاندلی کیخلاف احتجاج میں شدت آگئی

کرغیزستان میں مبینہ انتخابی دھاندلی کیخلاف احتجاج میں شدت آگئی
October 6, 2020

کرغیزستان ( 92 نیوز) کرغیزستان میں مبینہ انتخابی دھاندلی کیخلاف احتجاج میں شدت آگئی ، مظاہرین نے زیر حراست سابق صدر المسبیک اتامبیوف کو زبردستی آزاد کرا لیا ، کرغیز صدر نے انتخابی نتائج کو کالعدم قرار دینے کا عندیہ دے دیا۔

صدر سورنبائی جین بیکوف کا کہنا تھا کہ  اپوزیشن نے غیر قانونی طور پر اقتدار میں آنے کی کوشش کی، وہ انتخابات کے نتائج کو کالعدم قرار دینے کیلئے تیار ہیں، لیکن اپوزیشن کو احتجاج کا راستہ ترک کرنا ہوگا۔

گزشتہ روز مظاہرین نے دارالحکومت بشکیک میں حکومتی ہیڈکوارٹر میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی، بعد ازاں سیکڑوں مظاہرین نے قومی سلامتی کمیٹی کی عمارت پر دھاوا بول کر وہاں قید سابق صدر المسبیک اتامبیوف کو زبردستی آزاد کر لیا۔

واضح رہے کہ کرغیزستان میں 4 اکتوبر کو منعقدہ پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج سامنے آنےکے بعد سے اپوزیشن کا احتجاج جاری ہے۔