Sunday, September 8, 2024

کرغزستان میں صدارتی الیکشن کا میدان سج گیا

کرغزستان میں صدارتی الیکشن کا میدان سج گیا
January 10, 2021

کرغزستان (92 نیوز) کرغزستان کی سیاست میں کئی ماہ کے سنگین بحران کے بعد صدارتی الیکشن کا میدان سج گیا۔

کرغزستان  کے صدارتی الیکشن میں اٹھارہ امیدوار حصہ لے رہے ہیں تاہم متحرک کرغیز رہنما سدیر ژاپاروف کو اس وقت مضبوط امیدوار سمجھا جا رہاہے۔اکتوبر میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے الزامات اور پرتشدد مظاہروں کے بعد ملکی صدر سورنبائے نے استعفیٰ دے دیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ وہ تاریخ میں ایسے صدر کےطور پر زندہ نہیں رہنا چاہتے جو اپنے ہی لوگوں پر گولیاں چلائے۔