Saturday, April 20, 2024

کرسی بچانے نہیں مافیاز کو شکست دینے آئے ہیں ، عمران خان

کرسی بچانے نہیں مافیاز کو شکست دینے آئے ہیں ، عمران خان
November 22, 2019
 میانوالی (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا کرسی بچانے نہیں مافیاز کو شکست دینے آئے ہیں۔ قومی مجرموں کو چھوڑنا ملک سے غداری ہو گی۔ وزیراعظم نے آج پھر بلاول بھٹو، شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمان کو نشانے پر لیے رکھا۔ وزیراعظم نے کہا فضل الرحمٰن کے ہوتے ہوئے یہودیوں کو سازش کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ عمران خان تقریب سے خطاب کے دوران اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو بھی نشانہ بنائے بغیر نہ رہ سکے۔ وزیراعظم نے کہا تبدیلی تب آئے گی جب ان مافیاز کو شکست دیں گے، کنٹینر پر آئے بے روزگار سیاستدانوں کو سیاسی دکانوں کی بندش کا خوف تھا۔