Thursday, April 18, 2024

کرسٹیانو رونالڈو کیریئر کے دوران ایک ارب ڈالر کمانے والے پہلے فٹبالر بن گئے

کرسٹیانو رونالڈو کیریئر کے دوران ایک ارب ڈالر کمانے والے پہلے فٹبالر بن گئے
June 6, 2020
لزبن (92 نیوز) پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے نام ایک اور اعزاز کرلیا، رونالڈو کیریئر کے دوران ایک ارب ڈالر کمانے والے پہلے فٹبالر بن گئے۔ پرتگالی اسٹار فٹبالر رونالڈو رواں سال کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ کمائی کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر رہے، رونالڈو سے پہلے امریکی گالفر ٹائیگروڈ اور باکسر مےویدر بھی کیریئر کے دوران ہی ارب پتی بننے کا اعزاز پاچکے ہیں۔ کرسٹیانو رونالڈو سپانوی کلب ریال میڈرڈ کے لیے اسٹرائیکر کے طور پر کھیلتے ہیں، جبکہ پرتگالی قومی ٹیم کے کپتان بھی ہیں۔ رونالڈو مانچسٹر یونائیٹڈ سے ریال میڈرڈ میں منتقل ہونے پر تاریخ کا سب سے زیادہ مہنگا فوٹبالر بنے، 2012 میں ڈیاگو میراڈونا نے کہا کہ رونالڈو ’’ سیارے ‘‘ پر بہترین کھلاڑی ہے۔