Friday, April 19, 2024

کرسٹیانو رونالڈو پولینڈ اور اسکاٹ لینڈ کیخلاف انٹرنیشنل میچز کیلئے قومی ٹیم سے ڈراپ

کرسٹیانو رونالڈو پولینڈ اور اسکاٹ لینڈ کیخلاف انٹرنیشنل میچز کیلئے قومی ٹیم سے ڈراپ
October 5, 2018
لندن (92 نیوز) اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی  مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا۔ پولینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ کے لیے رونالڈو کو ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا۔ فیصلہ رونالڈو اور صدر فٹبال فیڈریشن کے درمیان بات چیت کے بعد کیا گیا،تاہم انہوں نے تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا۔ رونالڈو کو امریکی خاتون کیتھرین مےیورگا  کی جانب سے جنسی زیادتی کے الزام کا سامنا ہے۔ دوسری جانب رونالڈو نے الزمات کو بے  بنیاد قرار دے دیا ۔ کہتے ہیں کچھ لوگ میرا نام استعمال کر کے اپنے لیے مشہوری چاہتے ہیں۔ یہ عام سی بات ہے۔ اٹالین کلب یوونٹس نے بھی  ٹویٹ میں رونالڈو کا دفاع کیا ہے۔