Wednesday, April 24, 2024

کرسٹیانو رونالڈو نے یورپ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کر لیا

کرسٹیانو رونالڈو نے یورپ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کر لیا
August 26, 2016
لزبن(92نیوز)کرسٹیانو رونالڈ نے یورپ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کر لیا پرتگال کے کپتان نے  دوسری بار یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق یورپ کے بہترین کھلاڑی کےلئے رونالڈو کا مقابلہ ویلز کے گیرتھ بیل اور فرانس کے  انٹونیو گریزمین سے تھا۔ ایوارڈ کے لئےتینوں کھلاڑیوں کی دو ہزار پندرہ سولہ سیزن کے دوران کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جس کے بعد منصفین نے فیصلہ رونالڈو کے حق میں دے دیا۔ رونالڈو نے سیزن کے دوران نہ صرف اپنے کلب ریال میڈرڈ کو یوئیفا چیمپئنز لیگ جیتنے میں مدد دی بلکہ یورو کپ جیت کر پرتگال کو پہلی بار یورپی چیمپئن بھی بنا دیا۔ ریال میڈرڈ کی طرف سے انہوں نے اڑتالیس میچوں میں سب سے زیادہ اکاون گول اسکور کیے جبکہ ساتھی کھلاڑیوں کو پندرہ گول کرنے میں مدد دی تھی۔