Saturday, April 27, 2024

کرسٹیانو رونالڈو نے کیرئیر کی 56ویں ہیٹرک کر لی

کرسٹیانو رونالڈو نے کیرئیر کی 56ویں ہیٹرک کر لی
January 7, 2020
سڈنی ( 92 نیوز) اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو  نے اٹالین فٹبال لیگ میں شاندار ہیٹرک کر لی ۔ اسٹارفٹبالر نے کلیاری کیخلاف ہیٹرک کر کے اٹالین فٹبال لیگ میں پہلی اور  کیرئیر کی 56ویں ہیٹرک کی ، یووینٹس نے کلیاری کو چار صفر سے شکست دی۔ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو  کا اٹالین فٹبال لیگ میں جادو چل  گیا ، پرتگال  کے اسٹار فٹبالر کی کلیاری  کیخلاف شاندار ہیٹرک کی ۔یووینٹس نےکلیاری  کو چار صفر سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔ پہلے ہاف  میں دونوں ٹیمیں گول  کرنے میں ناکام رہیں ، دوسرے ہاف میں رونالڈو نے شاندار کھیل پیش کیا ،49ویں منٹ میں  گول کر کے ٹیم کو برتری دلا دی ۔

رونالڈو دبئی گلوب سوکر ایوراڈ میں سال کے بہترین کھلاڑی قرار

میچ کے 67ویں منٹ میں رونالڈو نے پنلٹی پر گول کر کے ٹیم کی برتری دگنی کر دی ، 81ویں منٹ میں ہیگوئن  نے گیند کو جال میں پھینک کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم بنا دی۔ ایک منٹ کے وقفے کے بعد کرسٹیانو رونالڈ نے گول داغ کر ہیٹرک  کی اور ٹیم کو چار صفر سے کامیابی دلائی۔