Friday, April 19, 2024

کرسٹیانو رونالڈو نے کلینڈر ائیر میں 18 گول کرنے کا ریکارڈ قائم کر دیا

کرسٹیانو رونالڈو نے کلینڈر ائیر میں 18 گول کرنے کا ریکارڈ قائم کر دیا
November 22, 2017

میڈرڈ (ویب ڈیسک) فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا، چیمپئنز لیگ کے کلینڈر ائیر میں اٹھارہ گول کرنے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔ ریال میڈرڈ نے ایپول نکوسیا کو شکست دے کر لاسٹ سکسٹین میں جگہ بنا لی۔

چیمپئنز لیگ کے مقابلے جاری ہیں، ریال میڈرڈ کے سامنے سائپرس کی اپیول نکوسیا کلب بے بس رہی۔ سپینش کلب ریال میڈرڈ نے چھ صفر سے کامیابی حاصل کر لی ہے۔

میچ میں کرسٹیانو رونالڈو کا جادو سر چڑھ کر بولا۔ شہرہ آفاق فٹ بالر نے دو بار گیند کو جال کی راہ دکھائی اور چیمپئنز لیگ کے کلینڈر ائیر میں سب سے زیادہ اٹھارہ گول کرنے کا منفرد ریکارڈ بنا لیا۔