Friday, April 26, 2024

کرسٹیانو رونالڈو نے پیلے کا 767 گول کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا

کرسٹیانو رونالڈو نے پیلے کا 767 گول کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا
March 15, 2021

لزبن (92 نیوز) پرتگال کے اسٹار فٹبالر نے آفیشل میچز میں پیلے کا 767 گول کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا، اسٹار فٹبالر رونالڈو نے اٹالین فٹبال لیگ میں کیلگیری کے خلاف شاندار ہیٹرک کر کے ریکارڈ اپنے نام کیا، رونالڈو نے آفیشل میچز میں 770 گول مکمل کر لیے۔

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا، رونالڈو نے آفیشل میچز میں برازیل کے لیجنڈری فٹبالر پیلے کو پیچھے چھوڑ دیا۔

پرتگال کے اسٹار فٹبالر نے کیرئیر کے آفیشل میچز میں 770 گول کر کے پیلے کے 767 گول کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

رونالڈو نے اٹالین فٹبال لیگ میں کیلگیری کے خلاف ہیٹرک کر کے ریکارڈ اپنے نام کیا، کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے کیریئر کی تیز ترین ہیٹرک بھی کی جوکہ ان کے کیرئیر کی 57 ویں ہیٹرک ہے، یووینٹس نے کیلگیری کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔

پیلے نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں رونالڈو کو اپنا ریکارڈ توڑنے پر مبارکباد دی، رونالڈو نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں بچپن میں جس کو کھیلتے دیکھ کر بڑ اہوا ان کے ریکارڈ کو توڑنے کا کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔