Tuesday, April 23, 2024

کرسٹیانو رونالڈو نے پانچویں مرتبہ بہترین فٹ بالر کا ایوارڈ جیت لیا

کرسٹیانو رونالڈو نے پانچویں مرتبہ بہترین فٹ بالر کا ایوارڈ جیت لیا
December 8, 2017

لندن (92 نیوز) کرسٹیانو رونالڈو کا ایک اور اعزاز، پرتگالی کپتان نے پانچویں مرتبہ بہترین فٹ بالر کا "بیلون ڈی آر" ایوارڈ جیت لیا۔ ووٹنگ میں لیونل میسی دوسرے اور نیمار تیسرے نمبر پر رہے۔

معروف فٹبالر نے پانچویں بار ایوارڈ اپنے نام کیا ، صرف یہی نہیں رونالڈو نے  روایتی حریف لیونل میسی کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔  

کرسٹیانو رونالڈو اس سے قبل 2008، 2013، 2014 اور 2016 میں بھی بیلون ڈی آر جیت چکے ہیں۔ رونالڈو نے چیمپیئنز لیگ کے گزشتہ سیزن میں اپنے کلب کو کامیابی دلانے میں  کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

ریال میڈرڈ نے رونالڈو کے شاندار کھیل کی بدولت لالیگا میں بھی فتح سمیٹی تھی۔