Thursday, April 18, 2024

کرسٹیانو رونالڈو نے نیپال زلزلہ متاثرین کےلئے76لاکھ ڈالر عطیہ کر دیئے

کرسٹیانو رونالڈو نے نیپال زلزلہ متاثرین کےلئے76لاکھ ڈالر عطیہ کر دیئے
May 9, 2015
کٹھمنڈو (92نیوز) سپینش فٹ بال کلب ریال میڈرڈ کے سٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے نیپال کے زلزلہ متاثرین کےلئے چھہتر لاکھ ڈالر عطیہ کر دیئے، کسی بھی کھلاڑی کی طرف سے یہ اب تک دی گئی سب سے بڑی امدادی رقم ہے۔ کرسٹیانو رونالڈو نے یہ رقم ایک تنظیم سیو دا چلڈرن کے حوالے کی ہے۔ یہ تنظیم ان دنوں نیپال میں امدادی کاموں میں مصروف ہے۔ پرتگال سے تعلق رکھنے والے رونالڈو دنیا کے بہترین فٹ بالرز میں شمار کئے جاتے ہیں۔ وہ اپنے فلاحی کاموں اور پرستاروں کے ساتھ دوستانہ رویے کی وجہ سے بھی جانے جاتے ہیں اور وہ سوشل میڈیا پر دنیا کی مقبول ترین شخصیت بھی ہیں۔ فٹ بال سٹار نے دو ہزار چار کے سونامی متاثرین کےلئے بھی بھاری رقم بھجوائی تھی اور خود انڈونیشیا کا دورہ بھی کیا تھا۔