Wednesday, May 8, 2024

کرسٹیانو رونالڈو نے دوبارہ مانچسٹر یونائیٹڈ جوائن کرلی

کرسٹیانو رونالڈو نے دوبارہ مانچسٹر یونائیٹڈ جوائن کرلی
August 27, 2021 ویب ڈیسک

مانچسٹر (92 نیوز) پرتگالی فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے دوبارہ مانچسٹر یونائیٹڈ جوائن کرلی۔

انگلش کلب مانچسٹریونائیٹڈ نے پرتگالی فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو سے معاہدے کی تصدیق کردی۔ کرسٹیانو رونالڈو 2018 سے اٹالین فٹبال کلب یووینٹس کی نمائندگی کررہے تھے۔

ذرائع کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ نے کرسٹیانو رونالڈو کو 25 ملین یورو کے عوض خریدا، کرسٹیانو رونالڈو 2003 سے 2009 تک مانچسٹریونائیٹڈ کی جانب سے کھیلتے رہے تھے۔