Tuesday, April 23, 2024

کرسٹوف ساؤسر مسلسل پانچویں بار ’’کیپ ایپک‘‘ جیتنے کےقریب

کرسٹوف ساؤسر مسلسل پانچویں بار ’’کیپ ایپک‘‘ جیتنے کےقریب
March 22, 2015
جنوبی افریقہ (سپورٹس ڈیسک) کرسٹوف ساؤسر مسلسل پانچویں بار ’’کیپ ایپک‘‘ جیتنے کے قریب پہنچ گئے۔ ماؤنٹین بائیک ریس کا چھٹا مرحلہ بھی جیت لیا۔ جنوبی افریقہ میں سات روز قبل شروع ہونے والی دوڑ اختتامی مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔ چھٹے مرحلے میں شرکا کو بارش کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ سوئٹزرلینڈ کے کرسٹوف ساؤسر اور ان کے ساتھی جاروسلاف کلاوی  نے چھٹے مرحلے میں تمام شرکا کو ایک بار پھر پیچھے چھوڑ دیا۔ اب تک ہونے والے چھے مراحل کے بعد مجموعی طور پر بھی دونوں کھلاڑیوں کو ریس کے دیگر شرکا پر نمایاں برتری حاصل ہے۔ ریس کا صرف ستاسی کلومیٹر طویل آخری مرحلہ باقی ہے۔ ریس جیتنے کی صورت میں وہ ٹائٹل پانچ بار اپنے نام کرنے والے پہلے کھلاڑی بن جائیں گے۔