Thursday, April 25, 2024

کرسمس کی تیاریاں دنیا بھر میں زور و شور سے جاری ‏

کرسمس کی تیاریاں دنیا بھر میں زور و شور سے جاری ‏
November 20, 2019
لندن ( 92 نیوز)پوری دنیا میں کرسمس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ،  لندن اور پیرس کے بوٹینیکل گارڈنز کو دلفریب روشنیوں سے سجادیا گیا ، جنہیں دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد آرہی ہے۔ لندن کے رائل بوٹینیکل گارڈن نے کرسمس کی آمد کا اعلان کردیا جسے دس لاکھ سے زائد برقی قمقموں سے سجایا گیا، باغ میں موجود ہر درخت، پودا، رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگا اٹھا ہے۔ کہیں برفباری کا منظر دکھائی دے رہا  ، تو کہیں چمکتی آبشار اپنا سحر طاری کیے ہویے ہے، دِیوں سے سجا روایتی کرسمس ٹری بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ، روشنیوں کا یہ میلہ اگلے سال پانچ جنوری تک جاری رہے گا۔ ادھر فرانس کے دارالحکومت پیرس کا بوٹینکل گارڈن بھی کرسمس کی آمد کا منظر پیش کررہا ہے1، جسے پچاس مختلف آبی حیات کی اشکال پر مبنی دیوہیکل لالٹینیں سے سجایا گیا ہے۔ وہیل، آکٹوپس، مچھلی، مگرمچھ، کیکڑوں جیسی دیوہیکل لالٹینیں تاریکی چھاتے ہی سحرانگیز منظر میں تبدیل ہوجائی ہیں، جس نے دیکھنے والوں کو بھی مبہوت کردیا ہے،، روشنیو ں سے بھرپور لالٹین شو انیس جنوری تک جاری رہے گا۔