Sunday, September 8, 2024

کرس گیل کی دھواں دھار سنچری‘ کالی آندھی نے انگلینڈ کو 6وکٹوں سے ہرا دیا

کرس گیل کی دھواں دھار سنچری‘ کالی آندھی نے انگلینڈ کو 6وکٹوں سے ہرا دیا
March 16, 2016
نئی دہلی (ویب ڈیسک) ویسٹ انڈیز نے سپر ٹین مرحلے کے تیسرے میچ میں انگلینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ سنچری میکر کرس گیل میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ انہوں نے ٹی ٹوینٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ اٹھانوے چھکے مارنے والے کھلاڑی کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں کالی آندھی چل پڑی۔ ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کا ایک سو تراسی رنز کا ہدف بہ آسانی انیسویں اوور کی پہلی گیند پر حاصل کرلیا۔ جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے انگلش باو¿لرز پر غضب ڈھایا اور چوکے چھکے مار مارکر باولرز کے چھکے چھڑ ادیے۔ گیل نے گیارہ چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے اڑتالیس گیندوں پر ناقابل شکست سو رنز بنائے۔ مارلن سیموئلز سینتیس رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ اس سے پہلے انگلینڈ نے چھے وکٹوں پر ایک سو بیاسی رنز بنائے۔ جوروٹ نے اڑتالیس اور جوز بٹلر نے تیس رنز بنائے۔ اینڈرے رسل اور براوو نے دو‘ دو کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں آج افغانستان اور سری لنکا کا میچ شام سات بجے کھیلا جائے گا۔