Saturday, May 18, 2024

کرس گیل کو ٹی وی اینکر پر ڈورے ڈالنے مہنگے پڑگئے ،دس ہزار ڈالر جرمانہ  ہوگیا

کرس گیل کو ٹی وی اینکر پر ڈورے ڈالنے مہنگے پڑگئے ،دس ہزار ڈالر جرمانہ  ہوگیا
January 5, 2016
کینبرا(سپورٹس ڈیسک)اپنی طوفانی بلے بازی سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے کرس گیل ٹی وی اینکر پر ڈورے ڈالنے لگے ،براہ راست میچ میں انٹرویو کے دوران کچھ ایسا کہہ گئے کہ ٹی وی نے ان کا بائیکاٹ کر دیا جبکہ ان کے مداح بھی ناراض ہو گئے جبکہ دس ہزار ڈالر جرمانہ بھی ہوگیا ساتھ ہی  گیل کو معافی مانگنی پڑ گئی۔ تفصیلات کےمطابق بالروں کی درگت بنانے والے کرس گیل ہمیشہ سے ہی خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں کبھی تنازعات تو کبھی اسٹیڈیم میں ناچ کر قوانین کی خلاف ورزی  لیکن کالی آندھی اسکواڈ کے کرس گیل کچھ ایسا کر گزرے کے معافی بھی مانگنی پڑی اور شرمندگی بھی خوب اٹھانا پڑ گئی ۔ آسٹریلیا میں جاری بگ بیش ٹی ٹوئنٹی لیگ کے ایک میچ  کے دوران خاتون اینکر نے کرکٹ پر بات کی لیکن کرس گیل اینکر کے اسیر ہو گئے اور لگے آنکھوں کی تعریف کرنے۔ سپورٹس ٹی وی چینل نے گیل کی اس جارحیت پر انہیں نوٹس بھجوا دیا اور آئندہ ان کے انٹرویو نہ کرنے کا اعلان کر دیا جبکہ ان کے مداح بھی خوب ان سے ہوئے ناراض جس پر کرس گیل کو آخر کار معافی مانگنا پڑ گئی ۔