Friday, April 26, 2024

کرس گیل کا  کمر درد کے باعث 3ماہ کیلئے کرکٹ سے دور رہنے کا فیصلہ

 کرس گیل کا  کمر درد کے باعث 3ماہ کیلئے کرکٹ سے دور رہنے کا فیصلہ
July 24, 2015
بارباڈوس(سپورٹس ڈیسک)کرس گیل کا کمر درد کے باعث 3 ماہ کے لئے کرکٹ سے علیحدگی کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل نے دو سے تین ماہ کے لئے کرکٹ سے علیحدگی اختیار کرنے کا ارادہ کر لیا۔ ویسٹ انڈیز  بلے باز کریس گیل کا کہنا ہے کہ وہ  دو سے تین ماہ تک کرکٹ نہیں کھیل پائیں گے۔ کرکٹ سے غیر حاضری کی وجہ اُن کی کمر میں اٹھنے والا شدید درد ہے۔ کریبئن پریمئیر لیگ کے میچ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کرس گیل کا کہنا تھا کہ  ایک چیریٹی میچ کھیلنے کے بعد۔ وہ دو سے تین ماہ تک کرکٹ سے علیحدگی کا اداراہ کر چکے ہیں۔ اس دوران وہ اپنی کمر کی سرجری کروانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔