Sunday, May 12, 2024

کرس گیل نے پاکستان کو محفوظ ترین ملک قرار دے دیا

کرس گیل نے پاکستان کو محفوظ ترین ملک قرار دے دیا
January 10, 2020
 کنگسٹن (92 نیوز) ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے پاکستان کو محفوظ ترین ملک قرار دے دیا۔ شہرہ آفاق بلے باز کرس گیل نے امن کا چھکا لگا دیا۔ بنگلا دیش میں بی پی ایل کھیلنے میں مصروف کرس گیلنے کہا پاکستان غیر ملکی کھلاڑیوں کو صدارتی سکیورٹی دیتا ہے۔ اس کا مطلب ہے آپ محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔ غیر ملکی کرکٹرز پاکستان کو کھیلوں کیلئے محفوظ ملک قرار دے رہے ہیں۔ دورہ پاکستان کے دوران سری لنکن کپتان نے کرونارتنے نے بھی پاکستان کی سکیورٹی کو بہترین قرار دیا تھا۔ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم نے فیوچر ٹور پروگرام کے تحت پاکستان کا دورہ کرنا ہے لیکن بنگلادیشی بورڈ نے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ بی سی بی کے مطابق دورہ پاکستان کے حوالے سے اگلے ہفتے اعلان کیا جائے گا۔