Friday, April 26, 2024

کرس گیل نے بھارت کیخلاف سیریز کیلئے دستیابی ظاہر کر دی

کرس گیل نے بھارت کیخلاف سیریز کیلئے دستیابی ظاہر کر دی
July 17, 2019
جمیکا (سپورٹس ڈیسک )جارح مزاج ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر یوٹرن لیتے ہوئے اگست میں بھارت کے خلاف شیڈول ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کیلئے دستیابی ظاہر کر دی۔ گیل نے کہا کہ تمام تر توجہ بھارت کے خلاف شیڈول ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز پر مرکوز ہے ۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی جانب سے ابھی تک کرس گیل کی شمولیت  سے متعلق فیصلہ نہیں کیا گیا ، اگر بورڈ ان کی شمولیت کنفرم کر دیتا ہے تو گیل بھارت کیخلاف سیریز میں ایکشن میں نظر آئیں گے ۔