Friday, March 29, 2024

کرس گیل نے بگ بیش میں سنہرے رنگ کا بیٹ متعارف کرادیا

کرس گیل نے بگ بیش میں سنہرے رنگ کا بیٹ متعارف کرادیا
December 19, 2015
برسبین(سپورٹس ڈٰیسک)کرس گیل نے  کرکٹ کے کھیل میں نیا رجحان متعارف کرا دیا ویسٹ انڈین بلے باز سنہرے رنگ کا بیٹ استعمال  کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ تفصیلات کےمطابق کرس گیل نے یہ تاریخ آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کے تیسرے میچ میں رقم کی۔  انہوں نے برسبین ہیٹ  کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے سنہری بلے سے میلبورن رینیگیڈز کے خلاف دو چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے تئیس رنز بنائے۔ گیل کا یہ بیٹ کھیلوں کا سامان بنانے والی ایک بھارتی کمپنی نے تیار کیا ہے۔ میچ میں میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بیس اوورز میں پانچ وکٹوں پر ایک سو اسی رنز بنائے۔ رینیگیڈز نے مطلوبہ ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر انیس اعشاریہ تین اوورز میں حاصل کر لیا۔