Friday, April 26, 2024

کرس لین کے سر سے بھاپ اڑنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

کرس لین کے سر سے بھاپ اڑنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
March 1, 2020
راولپنڈی ( 92 نیوز)   لاہور قلندرز کے اوپنر آسٹریلوی بلے باز کرس لین کی ایک ایسی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں ان کے سر سے بھاپ اڑتی نظر آرہی ہے ۔ لاہور قلندرز بمقابلہ پشاور زلمی  میچ  راولپنڈی میں کھیلا گیا ، میچ کے دوران ایک جگہ  پر یوں ہوا کہ دیکھنے والوں کو محسوس ہوا کہ کرس لین کے سر سے بھاپ اڑ رہی ہو ، یہ ویڈیو اور تصویر سوشل میڈیا پر  شیئر کی گئی جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی ۔ یاد رہے کہ  بارش کے باعث  میچ میں پشاور زلمی نے مقررہ بارہ اوورز میں ایک سو بتیس رنز بنا ئے ، پشاور کی طرف سے ٹام بینٹن اور حیدر علی 34 ، 34 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز نے آغاز تو طوفانی کیا، کرس لِین نے تیس اور فخر زمان نے 22 رنز بنائے، لیکن اوپنرز کے آؤٹ ہوتے باقی بلے باز کچھ نہ کر سکے۔ اوپنرز کے رخصت ہوتے ہی وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی گئیں، اور لاہور قلندرز پر دباؤ بڑھتا رہا، سمت پٹیل نے کچھ مزاحمت دکھائی لیکن ان کے ناقابل شکست 34 رنز بھی ٹیم کو فتح نہ دلا سکے۔ پشاور زلمی کی جانب سے گریگوری نے 4 ، وہاب ریاض اور عامرخان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ عمدہ باؤلنگ پر پشاور زلمی کے لیوس گریگوری میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔