Friday, April 26, 2024

کردوں اور عرب جنگجوؤں نے رقہ سے داعش کا کنٹرول ختم کرانے کے لیئے مہم کا آغاز کر دیا

کردوں اور عرب جنگجوؤں نے رقہ سے داعش کا کنٹرول ختم کرانے کے لیئے مہم کا آغاز کر دیا
May 26, 2016

رقہ (92 نیوز) – امریکا کے حمایت یافتہ اتحاد میں شامل شامی کردوں اور عرب جنگجوؤں نے رقہ شہر پر سے داعش کا کنٹرول ختم کرانے کے لیئے مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

شامی ڈیموکریٹک فورسز۔ایس ڈی ایف نے اپنے تیس ہزار جنگجؤوں کو اس مہم کے لیے تعینات کیا ہے۔

امریکہ کی قیادت میں اتحادی جنگی طیارے بھی اس مہم کی حمایتمیں مدد کریں گے جسے روس کی بھی پشت پناہی حاصل ہے۔ رقہ پر دوسال سے داعش کا کنٹرول ہے اور اس نے اسے اپنا دارالخلافہ قراردے رکھا۔

علاقے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ایس ڈی ایف کے جنگجوؤں کو ترکی کی سرحد کی جانب جاتے دیکھا گیا۔ ایس ڈی ایف کی ایک کمانڈر نے ٹوئٹر پر لکھا کہ نئے حملے کا مقصد ’شمالی رقہ‘ کو داعش سے آزاد کروانا ہے۔