Friday, May 3, 2024

کردستان ورکرز پارٹی کے خودکش حملے میں 2ترک فوجی جاں بحق، 31 زخمی

کردستان ورکرز پارٹی کے خودکش حملے میں 2ترک فوجی جاں بحق، 31 زخمی
August 3, 2015
انقرہ (ویب ڈیسک) ترکی میں کردستان ورکرز پارٹی کے شدت پسندوں کے ایک خود کش حملے میں کم از کم دو ترک فوجی ہلاک جبکہ اکتیس زخمی ہو گئے۔ ترک فوج کے مطابق کرد تنظیم ”پی کے کے“ کے شدت پسندوں نے صوبہ آر کے مشرقی علاقے د بزت میں دھما خیز مواد سے بھری ٹریکٹر ٹرالی فوجی چوکی سے ٹکرا دی۔ دھماکے کے فوری بعد امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں چار زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ترک حکام کے مطابق شدت پسندوں کے حملوں میں اب تک سولہ فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔