Sunday, May 19, 2024

کرد فورسز نے کرکوک میں عراقی فوج کی پیش قدمی روک دی

کرد فورسز نے کرکوک میں عراقی فوج کی پیش قدمی روک دی
October 16, 2017

بغداد (92 نیوز) عراق کے صوبے کرکوک میں عراقی اور اتحادی فورسز کی کرد باغیوں کے ساتھ گھمسان کی جنگ جاری ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق عراقی فورسز نے شیعہ ملیشیا کی مدد سے کرکوک کے جنوبی اور مغربی علاقوں کی جانب پیش قدمی کا سلسلہ جاری رکھا  تاہم انہیں کرد فورسز کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ۔ کرد باغیوں اور عراقی فورسز کی جانب
سے بھاری توپ خانے کا آزادانہ استعما ل کیا گیا۔  عراقی فورسز نے کرکوک کے بڑے حصے پر قبضے کا دعویٰ کیا  جبکہ کرد باغیوں نے کہا کہ انہوں نے اتحادی فورسز کی چار گاڑیاں تباہ کردیں۔ 
فریقین کے درمیان سٹریٹجک نوعیت کے ایک ائیر بیس پر کنٹرول کیلئے لڑائی جاری ہے ۔