Thursday, April 25, 2024

کرد اتحادیوں کو امریکا پھر دھوکا دے گیا

کرد اتحادیوں کو امریکا پھر دھوکا دے گیا
October 7, 2019
مشق ( 92 نیوز ) مشرق وسطیٰ میں نیا جنگی محاذ گرم  ، امریکا نے شام میں اپنے کرد اتحادیوں کو دھوکا دے دیا ، ترکی نے بھی کرد  مخالف کارروائی میں رکاوٹ نہ بننے کا اعلان  کر دیا ،شمال مشرقی علاقوں میں امریکی فوجیوں نے پوسٹیں خالی کر دیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کردوں کے خلاف ترکی کے آپریشن کا راستہ ہموار کر دیا ، امریکی اور ترک صدر کے درمیان ایک کال کے بعد وائٹ ہاوس نے اعلامیہ جاری کردیا جس کے مطابق  امریکا کی فوجیں اس عسکری کارروائی کا نہ تو ساتھ دیں گی اور نہ ہی اس میں حصہ لیں گی۔ وائٹ ہاؤس کے اعلامیہ کے مطابق امریکی فورسز نے دولتِ اسلامیہ کی علاقائی خلافت کو شکست دے رکھی ہے اس لیے وہ  اس علاقے میں موجود نہیں ہوں گی۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ترکی دولتِ اسلامیہ کے ان جنگجو قیدیوں کے ذمہ داری بھی اٹھائے گا جنھیں گذشتہ دو برسوں میں گرفتار کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایک امریکی عہدے دار کے مطابق امریکی فوجیوں نے تل ابیاد اور راس العین کے مقام پر سرحد پر واقع دو چوکیوں سے دستبرداری اختیار کرلی ہے، جب کہ کردوں کی زیر قیادت سیرین ڈیموکریٹک فورسز کے کمانڈر کو آگاہ کردیا ہے کہ اب ترکی کے حملے میں امریکا دفاع نہیں کرے گا۔